پیپلز لیبر یونین بلدیہ شرقی کے معطل عہدیداروں پر غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DMC East

کراچی : بلدیہ شرقی میں پیپلز لیبر یونین کےمعطل کیے گئے عہدیداروں نے یونین کے نام پر غیر قانونی سرگرمیاں شروع کردیں،یونین نے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا۔

یونین عہدیداروں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیپلز لیبر یونین بلدیہ شرقی کے معطل عہدیداروں نے یونین کا نام استعمال کر تے ہوئے کوئی بھی سرگرمی جاری رکھیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

اپنے ایک اعلامیہ میں پیپلز لیبر یونین (سی بی اے) ڈی ایم سی ایسٹ کے منتخب عہدیداروں کی فہرست بحوالہ لیٹر نمبر ڈی ایل ایس/آرٹی یو/ایس ڈی /772/2019/400 بتاریخ 14-05-2019(ڈائریکٹوریٹ آف لیبر، حکومت سندھ) جاری کیا جاچکا ہے۔

یونین کے تمام فیصلے تمام عہدیداران وممبران کی باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔یونین کے کچھ عہدیداروں (سرپرست اعلی عبدالرشید منگی اور وائس چیئرمین اشرف بلتستانی)کی جانب سے یونین کے دستور اور نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزیوں اور موصولہ شکایات کے پیش نظر بارہا تنبیہ کے باوجود اپنی اصلاح نہ کرنے اور روش برقرار رکھنے اور شوکاز کا جواب نہ دینے کی بنا پر مورخہ چار ستمبر 2020 کو انہیں یونین کے عہدوں سے معطل کیا جاچکا ہے جبکہ منصور علی نامی شخص کا یونین سے کوئ تعلق نہیں ہے۔

یونین کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مذکورہ بالا اشخاص یونین کا نام استعمال کر کے ذاتی مفادات حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ جس کی یونین قطعی طور پر حمایت نہیں کرتی اور مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:این آئی سی وی ڈی سونے کی چڑیا، ڈاکٹر ندیم مہنگے طبیب بن گئے، تحقیقات میں ہوشرباء انکشافات

پیپلز لیبر یونین ڈی ایم سی ایسٹ میں صرف صدر کے عہدے کیلئے سندھ لیبر ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے بحوالہ کیس نمبر کے اے آر-53/2019 کے فیصلے کے تحت جو کہ بتاریخ 3 مارچ 2020 کو جاری کیا گیا ہے صرف صدر کے عہدے کے انتخاب کیلئے رجسٹرار ٹریڈ یونین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی نگرانی میں صدر کے عہدے کیلئے انتخابات کا انعقاد کروائیں جوکہ کورونا کی وجہ سے التواء کا شکار ہے جس کا یونین کی جانب سے جلد ہی انعقاد ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Posts