ممبئی:بالی ووڈ میں اس وقت سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بارے ہر کوئی اپنا رد عمل دے رہا ہے، اسی دوران بھارتی فلم اسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں سے سوشانت سنگھ کے اہلخانہ کی اس مشکل گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑے رہنے کی درخواست کردی ہے۔
واضح رہے کہ 14جون 2020کو خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کے چاہنے والوں نے بالی ووڈ میں اقرباء پروری کے خلاف آواز اٹھائی ہے، تنقید کی زد میں آنے والوں میں سلمان خان کا نام بھی ہے جو اس صورتحال کا سامنے کررہے ہیں۔
سلمان خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری اپنے تمام مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ سوشانت کے چاہنے والوں کی حمایت کریں اور اُن کے جذبات کی قدر کریں اور گفتگو میں احتیاط کرتے ہوئے خراب زبان سے اجتناب کریں۔
A request to all my fans to stand with sushant's fans n not to go by the language n the curses used but to go with the emotion behind it. Pls support n stand by his family n fans as the loss of a loved one is extremely painful.
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) June 20, 2020