جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا از خود نوٹس فیصلہ، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن
کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن

اسلام آباد: عدالتِ عظمیٰ نے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس معاملے کے متعلق فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر 6 رکنی بینچ تشکیل دیا ، جس کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کریں گے۔ بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر تشکیل دئیے گئے لارجر بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ کیس کی سماعت آج ہی شروع کی جائے گی۔

دلچسپ طور پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں بنائے گئے بینچ کا روسٹر رجسٹرار عشرت علی کے دستخط سے جاری کیا گیا جنہیں فارغ کرنے کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔

گزشتہ اسی معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی تاہم سپریم کورٹ نے عشرت علی کو چارج چھوڑنے کی اجازت نہیں دی۔

الیکشن التوا کیس کے فیصلے میں بھی سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ عدالتی کارروائی چلانے سے 2 ججز نے معذرت کر لی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے سے ہمارے بینچ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

حال ہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت دیگر 3 رکنی ججز بینچ نے 29 مارچ کوحافظِ قرآن کو اضافی نمبر دینے کے کیس میں  از خود نوٹس اور آئینی اہمیت کے مقدمات پر سماعت مؤخر کرنے کا تحریری حکم  جاری کیا۔

Related Posts