سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے،مرتضیٰ وہاب
سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی:ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دی اور خوشی ہے کہ عدالت نے پیپلز پارٹی کے اصولی موقف سے اتفاق کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف تھا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہوں جس پر اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آئین سے محبت کرنے والوں کا دن ہے اور یہ ان کا دن ہے جنہوں نے قانون کی حکمرانی پریقین کیا۔

اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی جنگ ہارنے کے بعد یہ لوگ دھونس اور دھمکی کو استعمال کرسکتے ہیں اور یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں واضح لکھا ہے کہ صدارتی ریفرنس صحیح نہیں تھا۔

ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایم این ایز اور ایم پی ایز ان کو ووٹ نہیں دیں گے، لہٰذا انہوں نے مجبوراً اے ٹی ایمز کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا مؤقف تھا کہ یہ الیکشن آئین کے تحت ہیں جس پر سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ فری اینڈ فیئر انتخابات ہونے چاہئیں۔

مگر پی ٹی آئی والے لاکھ کہتے رہیں لیکن یہ ہمارے مؤقف کی جیت ہے اور بحیثیت قانون کے طالب علم کے میں سمجھتا ہوں یہ قانون اور آئین کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ واضح ہے اور الیکشن کمیشن کو یقینی بنانا پڑے گا کہ پی ٹی آئی والے اس شفاف اور خفیہ عمل کو متاثر نہ کر پائیں۔

مزید برآں جدید ٹیکنالوجی کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔ ترجمان سندھ حکومت نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Related Posts