سنو چندا کے مداحوں کیلئے خوشخبری، اقرا عزیز اور فرحان سعید بہت جلد ساتھ نظر آئینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنو چندا کے مداحوں کیلئے خوشخبری، اقرا عزیز اور فرحان سعید بہت جلد ساتھ نظر آئینگے
سنو چندا کے مداحوں کیلئے خوشخبری، اقرا عزیز اور فرحان سعید بہت جلد ساتھ نظر آئینگے

مشہور ڈرامہ سیریل سنو چندا میں فرحان سعید اور اقرا عزیز کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا، اُن کے مداحوں کی جانب سے دونوں کو ساتھ دیکھنے کا مطالبہ اکثراوقات  کیا جاتا رہتا ہے۔

حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی ہے کہ بہت جلد سنو چندا کی مقبول و معروف جوڑی نئے ڈرامہ سیریل ’منت مراد‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

ڈرامہ جیو ٹی وی پر نشر ہوگا جسے 7 اسکائے انٹرٹینمنٹ کے بینرتلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ اس کی ہدایت کاری سید وجاہت حسین نے کی ہے جبکہ اسے نادیہ اختر نے لکھا ہے، رپورٹس کے مطابق ڈرامہ اگلے سال رمضان میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکہ، پاکستانی ستاروں کی شدید مذمت

قبل ازیں اقرا عزیز اُس وقت سرخیوں میں آگئی تھیں جب انہوں نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر متعدد شوبز ستاروں اور عوام کی جانب سے اُن کی خوب تعریف کی گئی تھی۔ اُن کے اس قدم کے بعد انھیں خدا اور محبت 3 کے ڈائریکٹر سید وجاہت حسین نے منت مراد میں کام کرنے کی پیشکش کی۔

کام کے محاز پر، اداکار فرحان سعید آخری بار ڈرامہ سیریل میرے ہمسفرمیں نظر آئے تھے جس میں اُن کے کردار کو خوب سراہا گیا تھا اور ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کی جوڑی بھی عوام میں کافی مقبول ہوئی تھی۔

Related Posts