کورونا وائرس سے زیادہ خودکشی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔عائزہ خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ عائزہ خان چپکے چپکے کے بعد لاپتا میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی
اداکارہ عائزہ خان چپکے چپکے کے بعد لاپتا میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی

ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ سے شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے مستقبل میں کورونا وائرس سے زیادہ خودکشی کے واقعات کو تکلیف دہ سمجھتی ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ میں جانتی ہوں سب کے لیے اِس وقت گھر میں رہنا بہت ضروری ہے، لیکن کبھی کبھی اپنی آسانی کیلئے باہر نکلنا پڑتا ہے تاکہ دوسروں کو بھی آسانی حاصل ہو۔

پیغام میں اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ ہمارے آس پاس کے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو آنے والے دنوں کے لیے تیار نہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ان کی مدد کیلئے آگے بڑھیں اور مستحقین کی امداد کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ ایسے لوگوں سے ڈر رہتا ہے کیونکہ وہ حالات سے تنگ آ کر کہہ رہے ہیں کہ خاندان کے ساتھ مل کر خود کشی کر لیں گے۔ خود بھی زہر کھا لیں گے اور بچوں کو بھی کھلا دیں گے جس کا بہت خوف ہے۔

عائزہ خان نے عوام سے درخواست کی کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری  لاک ڈاؤن کے دوران جس سے جتنا ہوسکے، وہ دوسروں کا خیال رکھے۔ آنے والے وقت میں کورونا وائرس سے زیادہ خودکشی کے واقعات سے ڈر لگ رہا ہے۔ 

Related Posts