افغانستان، کابل میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکے سے 19 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان، کابل میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکے سے 19 افراد جاں بحق
افغانستان، کابل میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکے سے 19 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ  متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ ہزارہ اکثریتی علاقے میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ کابل کے ہزارہ برادری کی اکثریت رکھنے والے علاقے دشت برچی میں واقع تعلیمی ادارے کے باہر کیا گیا جبکہ طلبہ کا داخلے کیلئے امتحان لیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیوبا اور فلوریڈا کے ساحل پر کشتی کو حادثہ، 23افراد لاپتہ

کابل پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 جبکہ زخمیوں کی 27 ہے جو ہسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ترجمان کابل پولیس نے کہا کہ کسی بھی دہشت گرد گروہ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، ماضی میں ہزارہ برادری کو زیادہ تر داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں نشانہ بناتی تھیں۔

گزشتہ برس اگست میں طالبان حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات مسلسل جاری ہیں۔ امریکا کی جانب سے 20 سالہ جنگ کے اختتام کے بعد دہشت گردی نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا۔

طالبان نے اگست 2021 میں کابل پر قبضہ کیا اور قبضے کے دوران امریکا کی حمایت یافتہ افغان حکومت کے صدراشرف غنی فرار ہوگئے۔ طالبان حکومت کو دہشت گردی سمیت دیگر اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

 

Related Posts