ویڈیو: سدیش لہری کے گھر کا ٹور، اپارٹمنٹ میں تین بیڈ روم، ہوم تھیٹر اور اسٹوڈیو بھی شامل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سدیش لہری
(فوٹو: پنک وِلا)

بھارتی کامیڈین سدیش لہری نے بہت مشکل زندگی گزارنے کے بعد اپنی امیری کا راز بتا دیا جو آج ممبئی میں ایک لگژری اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جس میں تین بیڈ روم، ہوم تھیٹر اور اسٹوڈیو بھی شامل ہے۔

بطور کامیڈین سدیش لہری نے ایک افسانوی سفر طے کیا ہے جو ماضی میں چائے کے ہوٹلوں پر کام کرتے تھے، فیکٹریوں میں مزدوری بھی کی اور جوتے بنانے کا کام بھی کیا جبکہ آج سدیش لہری کے عالیشان گھر میں ایک بڑا ڈائننگ روم، ماڈیولر کچن، ذاتی اسٹوؑڈیو اور ایک کشادہ لونگ روم بھی شامل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sudesh Lehri (@realsudeshlehri)

حال ہی میں کامیڈین سدیش لہری نے بھارتی میڈیا کو اپنے گھر کا دورہ کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ گھر انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر خود ڈیزائن کیا ہے اور کسی انٹیرئیر ڈیزائنر کو نہیں رکھا، جس کی وجہ انہوں نے ہنستے ہوئے یہ بتائی کہ ڈیزائنرز مہنگے ہوتے ہیں۔

کامیڈین سدیش لہری نے بتایا کہ وہ اپنی امیری دکھانا چاہتے ہیں اور مداحوں کو ممبئی کی شاندار اسکائی لائن کا وہ نظارہ بھی دکھایا جو انہیں اپنے گھر سے نظر آتا ہے۔ ان کے لونگ روم میں ہاتھ سے منتخب کیا گیا فرنیچر اور وال پیپرز لگائے گئے ہیں اور ہوم تھیٹر بھی دکھایا۔

ہوم تھیٹر پر بھارتی کامیڈین کو اپنی ہی فلمیں دیکھنا پسند ہے جن میں سلمان خان اور آسین کی فلم ریڈی بھی شامل ہے۔ سدیش لہری کا پورا گھر نیلے، سفید اور سنہری رنگوں کے امتزاج سے سجا ہوا ہے۔ ماڈیولر کچن اور ڈائننگ ایریا کا فرنیچر بھی سدیش لہری اور گھر والوں کی پسند سے لایا گیا ہے۔

اس دوران سدیش لہری نے اپنی بیٹی شِکھا لہری کا کمرہ بھی دکھایا جو بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہے۔ بیٹے اور بہو کا کمرہ بھی دکھایا اور آخر میں اپنا بیڈ روم دکھایا جہاں ایک کونا خاص طورپر چائے پینے کیلئے مخصوص ہے۔ سدیش لہری کو گھڑیاں جمع کرنے کا شوق بھی ہے۔

سدیش لہری کا کہنا ہے کہ بس یہی ایک چیز ہے جو میں جمع کرتا ہوں۔ اس سے قبل سدیش لہری نے بتایا کہ میں نے جوانی میں بہت مہنت کی ہے، بہت غربت دیکھی، چھوٹی دکانوں میں کام کیا۔ چائے بنائی، فیکٹریوں میں کام کیا، جوتے بنائے، سبزیاں بیچیں اور قرض خواہوں کی باتوں کو برداشت کیا۔

Related Posts