سوڈان شدید بارشوں کی زد میں آگیا، 3لاکھ سے زائد افراد متاثر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوڈان شدید بارشوں کی زد میں آگیا، 3لاکھ سے زائد افراد متاثر
سوڈان شدید بارشوں کی زد میں آگیا، 3لاکھ سے زائد افراد متاثر

نیو یارک:سوڈان شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں آگیا، شدید بارشوں اور سیلاب سے 14ریاستوں میں سے 3لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوگئے جبکہ امدادی ذخائر میں قلت پیدا ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے تعاون انسانی امور (او سی ایچ اے)نے کہا ہے کہ سیلاب نے 15ہزار مکانات کو تباہ اور 45 ہزار سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے، پل ٹوٹ چکے ہیں۔

شاہرائیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار اور ٹریفک معطل ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا کہ امدادی اشیامیں کمی کے باعث امدادی اشیاایک لاکھ 83 ہزار لوگوں تک پہنچی ہیں۔

اس کے علاوہ 72ہزار افراد کو امداد کی فراہمی نہیں ہوئی ہے اور 14ہزار500 سے زائد افراد کو براہ راست طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ او سی ایچ اے کے حکام نے کہا کہ خدشہ ہے کہ پائپ لائن ٹوٹنے سے 3لاکھ30ہزار افراد کو صاف پانی، صفائی ستھرائی میں مشکلات پیش آ سکتی ہے۔

اسی طرح 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد طبی سہولیات سے محروم رہ سکتے ہیں۔ سوڈانی حکومت اقوام متحدہ اور غیر سرکاری شراکت داروں کے ساتھ مل کرامدادی کارروائیوں میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان میں وائٹ نیل، گیداریف اور الجزیرہ کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

Related Posts