راولپنڈی ڈویژن بنچ نے سب انسپکٹر قتل کیس میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 14 دہشت گردوں کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی
عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 14 دہشت گردوں کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

راولپنڈی: راولپنڈی کے ڈویژن بنچ نے سب انسپکٹر قتل کیس میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

راولپنڈی ڈویژن بنچ میں کیس سماعت جسٹس صداقت علی خان اور مسٹر جسٹس محمد انوار حق پانم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، ملزم محمد غفار عرف ہاشم پر 20 ستمبر 2012میں سب انسپکٹر اظہر حسین کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سما عت کے بعد ملزم کو 31 جنوری 2017میں سزائے موت کا حکم سنایا تھاملزم کی جانب سے راجہ عابرخان ایڈوکیٹ نے اپیل پر دلائل دیے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد سیشن کورٹ گیٹ کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

راجہ عابر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے پلاننگ کے تحت جعلی آلہ قتل برآمد کیا ،اس بر آمدگی کاکوئی گواہ بھی موجود نہیں اور نہ ہی پولیس کوئی ٹھوس شواہد پیش کرسکی ہے، سزا ختم کرکے ملزم کو باعزت بری کیا جائے۔

عدالت نےدلائل سننے کے بعد ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

Related Posts