لاہور کے پوش علاقے کے اسکول میں نشے سے روکنے پر طالبات نے ساتھی طالبہ کی پٹائی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اسکول طالبات نے مبینہ طور پر نشے سے روکنے پر طالبہ پر تشدد کیا ہے۔

نجی اسکول میں طالبہ پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں 3لڑکیوں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

متاثرہ طالبہ کے والدین کا الزام ہے لڑکیاں بیٹی کو نشے کی عادت ڈالنا چاہتی تھیں جس کی شکایت ان کے والدین کو کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابتدائی تفتیش میں منشیات کے استعمال کے شواہد نہیں ملے، مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

Related Posts