طالب علم نے آئی بی اے کراچی سے اپنی بے دخلی کو چیلنج کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالب علم نے آئی بی اے کراچی سے اپنے اخراج کو چیلنج کر دیا
طالب علم نے آئی بی اے کراچی سے اپنے اخراج کو چیلنج کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی جانب سے نکالے گئے طالب علم محمد جبرائیل نے ادارے سے نکالے جانے کے خلاف باضابطہ اپیل دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، جبرائیل نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے اکبر ایس زیدی کے سامنے اپیل دائر کی ہے جنہوں نے جبرائیل کو منگل کا وقت دیا ہے۔

طالب علم نے یونیورسٹی سے نکالے جانے، خواتین عملے کی جانب سے ہراسگی ، آئی بی اے ڈسپلنری کمیٹی اور اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی میں اصلاحات اور طلباء پر غیر معقول پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ طالب علم محمد جبرائیل کو آئی بی اے کراچی سے گزشتہ روز نکال دیا گیا تھا جب انہوں نے یونیورسٹی میں ہراساں کرنے کے ایک مبینہ واقعے کے خلاف سرعام احتجاج کیا تھا۔

آئی بی اے کے فیس بک پیج پر شیئر کیے گئے بیان کے مطابق “محمد جبرائیل کو انسٹی ٹیوٹ کے قائم کردہ “صحیح چینلز” استعمال کرنے کے بجائے اس واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی سزا دی گئی ہے۔”

ایف بی کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ “طالب علم کو اپنے عمل پر دوبارہ غور کرنے کے لیے کئی مواقع دیے گئے تھے اور کئی بار اس کے اعمال کا جائزہ لینے کے لیے مشاورت کی گئی تھی۔ تاہم طالب علم کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر ڈسپلنری کمیٹی نے محمد جبرائیل کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی بی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے قوانین کی خلاف ورزی پر ادارہ صفر رواداری کی پالیسی پر کاربند ہے۔

طالب علم محمد جبرائیل کے خلاف انضباطی کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب انہوں نے اس واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ طالب علم نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ادارے کی خاتون ملازمہ ان پر چیخیں تھیں اور انہوں کہا تھا کہ میں (تمیں ساری رات بیٹھا کر رکھوں گی۔ طالب علم نے واقعے بعد آئی بی اے انتظامیہ سے خاتون کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

آئی بی اے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ طالب علم کے خلاف جو کارروائی کی گئی ہے پوری تحقیق کے بعد سچائی پر مبنی کارروائی کی گئی ہے۔ فیصلہ لینے میں شفافیت کے معیار کو مدنظر رکھا ہے۔

طالب علم محمد جبرائیل نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت معافی نہیں مانگے گے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ جیل میں انتقال کر گئے؟

Related Posts