سندھ میں سخت لاک ڈاؤن، 8اگست تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں سخت لاک ڈاؤن، 8اگست تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے
سندھ میں سخت لاک ڈاؤن، 8اگست تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش سندھ بھر میں 8اگست تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، کل سے سندھ بھر میں تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز، وزراء اور این سی او سی کے ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر اہم فیصلے کئے گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم 31اگست کے بعد جس شخص نے ویکسین نہیں لگوائی ہوگی اُسے تنخواہ نہیں دیں گے، اگلے ہفتے سے تمام نجی اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیں گے۔

انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور جو شخص لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر آئے گا، انتظامیہ اُس کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کی مجاز ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی دفاتر، شاپنگ مالز، سینما، شادی ہالز، بازار مکمل طور پر بند رہیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہیں گی،تمام سرکاری اور نجی دفاتر بھی بند رہیں گے،واضح رہے کہ تمام اپوزیشن کے ایم پی ایز، کاروباری حضرات اور ڈاکٹرز نے سندھ حکومت کے فیصلے کو سپورٹ کیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ:
دوسری جانب سندھ بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش اور اس کی روک کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں شہر قائد میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ وفاق سندھ حکومت کی انتہائی نگہداشت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے اپنی جانب سے پوری مدد کررہا ہے اور سندھ حکومت کووینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اب ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کابڑا فیصلہ، صوبے میں 8اگست تک سخت لاک ڈاؤن لگادیا، کاروبار بند

دوسری جانب واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جارہا ہے، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Related Posts