راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ، شہری غیر محفوظ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے شہری رواں برس 1268 گاڑیوں، 34181موٹرسائیکلزاور14578 موبائل فونزسے محروم
کراچی کے شہری رواں برس 1268 گاڑیوں، 34181موٹرسائیکلزاور14578 موبائل فونزسے محروم

راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جڑواں شہر کے عوام غیر محفوظ ہو گئے جنہیں موبائل فون، موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے محروم کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چوری، ڈکیتی اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے سے خیابانِ سر سید میں مسلح ملزمان رئیس نامی شہری سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے،

تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے مری روڈ سے الطاف نامی شہری کی گاڑی چوری ہوگئی۔ تھانہ بنی کے علاقے بھگواڑی میں مسلح ملزمان ارشد سے 50 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

ٹیکسلا تھانے کے علاقے اے ڈبلیو ٹی ویلفیئر سوسائٹی میں مسلح ملزمان توصیف کے دفتر کے گارڈ کو مزاحمت پر زخمی کرکے رائفل اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔سکستھ روڈ اسٹاپ پر ارباب اویس سے روڈ اسٹاپ پر فائرنگ کرکے موبائل فون چھین لیا گیا۔

اسی طرح تھانہ سول لائن کے علاقے سے گاڑی، موٹر سائیکل اور تھانہ وارث خان کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی کی تحصیل چکوال کے علاقہ تھانہ صدر کی حدود دھرابی میں ظلم کی انتہا کردی گئی، نوجوان کو اوندھے منہ لٹا کر ڈنڈے سے تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رواں ماہ وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 نامعلوم اشخاص نے نوجوان کے ہاتھ اور پاؤں کو جکڑ رکھا ہےجبکہ تیسرا شخص اوندھے منہ پڑے نوجوان پر ڈنڈے برسا رہاہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کی تحصیل چکوال میں نوجوان پرتشدد کی ویڈیو وائرل

Related Posts