کراچی: وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ذرائع کے مطابق کے مطابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے سینئر صحافی اطہر متین کے دن دہاڑے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی زمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں دن بہ دن بڑھتے واقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کراچی میں امن و امان کی فضا کو خراب کرنے والے سخت سزاؤں کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائے۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہاہے کہ بے روزگاری بڑھنا بھی اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ صحافی اطہر متین کی ہلاکت پر افسوس ہوا ہے، اطہر متین کے قاتلوں سے متعلق ہمارے پاس کچھ مواد ہے جلد ان تک پہنچ جائیں گے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے کیونکہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ پولیس کو اپنی بہترین کوشش کرنی چاہیے، اچھے کیس بنانے چاہیں، اسٹریٹ کریمنلز کا پرانا ریکارڈ چیک کرنا چاہیے اور انکی شناخت کرنی چاہئے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ ایسی بستیاں جہاں یہ اسٹریٹ کریمنلز رہتے ہیں وہاں انٹلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرنی چاہیے، اسٹریٹ کرائم کی ایک وجہ بے روزگاری بڑھنا بھی بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، صحافی اطہر متین پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی