مصر کے مشہور جیزہ اہراموں میں سیاحوں کے لیے اب ایک نیا اور غیر متوقع کشش کا مرکز بن گیا ہے جو ایک گمشدہ کتا اپالو ہے، جو حال ہی میں انٹرنیٹ پر سنسیشن بن چکا ہے۔
اب سیاح صرف قدیم یادگاروں کو نہیں دیکھتے بلکہ وہ اپالو کو بھی دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جس نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپالو اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچا جب ایک وائرل ویڈیو میں اسے عظیم اہرام پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔
یہ ویڈیو امریکی پیرا گلائڈنگ کے شوقین ایلکس لینگ نے فلمائی تھی اور اس کے دوست مارشل موشر نے شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اپالو آسانی سے 136 میٹر بلند اہرام پر چڑھتا ہے اور چوٹی سے پرندوں پر بھونک رہا ہوتا ہے۔
ویڈیو نے فوراً وائرل ہو کر اپالو کو ایک غیر متوقع سیاحتی کشش میں تبدیل کر دیا۔ دنیا بھر سے سیاح جیزہ کے مقام پر جمع ہو گئے ہیں تاکہ “پرمڈ پپی” کو دیکھ سکیں۔
کچھ تو یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ انہیں کتے سے ایک روحانی تعلق محسوس ہوتا ہے اور اسے قدیم مصری فرعونوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ ارجنٹائن کے سیاح ڈیگو ویگا نے کہا کہ اپالو سے ملنا جیسے مصر کے ماضی کی طاقتور روحوں سے تعلق بنانا تھا۔
پشتو ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت کی مبینہ نجی ویڈیو لیک، تفصیلات سامنے آگئیں
مقامی ٹور گائیڈز نے اپالو کی شہرت کو خوش آمدید کہا اور اسے اپنے ٹورز گائیڈ میں شامل کیااور اسے قدیم مصری فرعون کی طرح ایک افسانوی شخصیت کے طور پر متعارف کرایا۔ مقامی گائیڈ سبھی فخری نے بتایا کہ اپالو اب سیاحوں کو سنائی جانے والی کہانیوں کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے، جس میں جدید دور کے کتے کو مصر کی قدیم تاریخ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔
اپالو کی وائرل شہرت نے مقامی کاروباروں کو بھی فائدہ پہنچایا ہے۔ اہراموں کے قریب سووینئر فروش ام بسما نے بتایا کہ سیاحوں کی بڑی تعداد علاقے میں اپالو سے ملنے کے لیے آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں ان کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
اپالو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مشہور شخصیات کو بھی متاثر کیا ہے اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ اپالو کے ساتھ اپنے پالتو جانوروں کی تصاویر لینے کے لیے اجازت نامے کی قیمت ادا کرتے ہیں۔