ترقی پذیر ممالک سے لوٹی رقم فوری طور پر واپس کی جائے، وزیراعظم کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترقی پذیر ممالک سے لوٹی رقم فوری طور پر واپس کی جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
ترقی پذیر ممالک سے لوٹی رقم فوری طور پر واپس کی جائے، وزیراعظم کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے پینل سے اہم خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ ترقی پذیر ممالک سے لوٹی رقم فوری طور پر واپس کی جائے۔وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے۔

وزیر اعظم عمران کا خطاب میں کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے اور فنانشل کرائمز ختم کرنے کا مینڈیٹ ملا۔ عالمی برادری کو اینٹی منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات کرنے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالر کی منتقلی ہوتی ہے۔ ہر سال ترقی پذیر ممالک سے اربوں ڈالر غیر قانونی طور پر نکل جاتے ہیں۔ موثر اقدامات کے بغیر امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے۔ غیر منصفانہ سرمایہ کاری معاہدوں کو منصفانہ بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی رقوم کی منتقلی روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

وزیر اعظم کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ٹیکس چوری کے اقدامات کوروکاجائے، عالمی برادری کوانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

Related Posts