کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث مندی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران 100 انڈیکس83پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جبکہ 46110 پر کاروبار بند ہوا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی کرنسی 91پیسے بڑھ گئی جس کے بعد قیمت 173روپے 76پیسے سے بڑھ کر 174روپے 67 پیسے ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 1روپیہ 91 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: سندھ میں گندم کی فی من قیمت خرید2200روپے مقرر