اسٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اسٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، کاروبار کے پہلے روز مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مندی رہی، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار 540 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے باعث روپے کی قدر میں بھی معمولی کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرض دیگا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافے کے بعد 224 روپے 65 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 233 روپے 80 پیسے پر فروخت کیا گیا۔