کلکتہ: بھارتی پولیس کے ادارے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر بھارتی شہری کو پاکستان کا مبینہ جاسوس بنانے کیلئے فحش ویب سائٹ کا سہارا لینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے شمالی بنگال سے گرفتار بھارتی شہری گڈو کمار پر آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔ ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ گڈو کمار نے تفتیش کے دوران فحش ویب سائٹس کے استعمال کا انکشاف کیا۔
عمران خان کی رہائش گاہ پر کرسمس کی تقریب، مسیحی برادری کو مبارکباد
ایس ٹی ایف کے بیان کے مطابق گڈو کمار نے تفتیش کے دوران بتایا کہ آئی ایس آئی نے ایک فحش ویب سائٹ کے ذریعے اسے پھنسایا اور اعتراف کیا کہ بہار میں رہائش کے دوران میں فحش ویب سائٹس استعمال کرتا تھا اور اسی عادت کے باعث وہ آہستہ آہستہ پھنس گیا۔
اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کا دعویٰ ہے کہ بھارتی شہری گڈو کمار نے اپنی شناختی دستاویزات کی تفصیلات فحش ویب سائٹ پر ڈال دیں جس کے بعد آئی ایس آئی نے مبینہ طور پر اسے بلیک میل کیا اور بھارتی فوج کی جاسوسی کے کام میں لگا دیا۔
کیا آئی ایس آئی اس طرح کام کرتی ہے؟
دلچسپ طور پر آئی ایس آئی جیسی دنیا کی مایہ ناز انٹیلی جنس ایجنسی سمیت کوئی بھی خفیہ ایجنسی ایس ٹی ایف کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق کام نہیں کرتی۔
ہمسایہ ملک بھارت پاک فوج سے اور بھارتی پولیس آئی ایس آئی سے ہمیشہ یا تو خوفزدہ رہی ہے یا پھر جس بات کا الزام کسی اور ادارے کے سر نہیں تھوپا جاسکتا، اسے آئی ایس آئی پر ڈالنا بھارتی سکیورٹی اداروں کی عادت بنتی جارہی ہے۔