شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کا چشم کشا بیان سامنے آگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
این اے 249 میں ووٹ کی اہمیت جمہوریت کی حقیقی بنیاد ہے۔شہباز شریف
این اے 249 میں ووٹ کی اہمیت جمہوریت کی حقیقی بنیاد ہے۔شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور اہلِ خانہ کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کا چشم کشا بیان منظرِ عام پر آگیا ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں زیرِ سماعت منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کے بیانات کی نقول ملزمان شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے حوالے کردی گئیں۔

اپنے بیان میں وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے اعتراف کیا ہے کہ عبدالقیوم اور قاسم قیوم نے ان کے اکاؤنٹ سے 6 کروڑ کی ٹی ٹیز لگوائیں جس کیلئے میرے ذریعے قاسم قیوم کو 6 کروڑ روپے نقد دئیے گئے اور ٹی ٹیز قاسم قیوم نے لگوائیں۔

شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کا کہنا ہے کہ قاسم قیوم نے ظاہر کیا کہ رقم مشتاق چینی کو بیرونِ ملک سے ملی اور میں 6 سال قبل سلمان شہباز کی بلیک منی کو وائٹ کرنے کیلئے استعمال ہوا جس کے بارے میں مجھے پہلے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے کہا کہ میں نے کاروبار کے پرانے تعلقات اور لالچ کے باعث کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دی، 6 سال قبل 21 کروڑ 40 لاکھ کی ٹی ٹیز اور پھر 29 کروڑ 30 لاکھ کی ٹی ٹیز لگوا کر کالا دھن سفید کیا گیا۔

مشتاق چینی کے مطابق مذکورہ رقم کے چیک کاٹنے کے بعد وہ محمد عثمان کو دئیے گئے، پھر 10 کروڑ روپے وقار ٹریڈنگ کمپنی سے میرے اکاؤنٹ میں آئے اور پھر میں نے اس کا چیک محمد عثمان کو دیا۔ سلمان شہباز نے تمام تر لین دین کے جعلی معاہدے بنائے جن میں کہا گیا کہ میں نے سلمان شہباز سے 60 کروڑ روپے قرض لے رکھا ہے۔

اپنے عمل پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اعترافی بیان میں وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے کہا کہ ایک فرضی قرض کو دھوکا دہی سے حقیقت دِکھانے کیلئے سلمان شہباز نے میرے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ ٹرانسفر کیے، میں اپنے کیے کیلئے معافی کا خواستگار ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز، شہباز شریف اوردیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف قتل کا مقدمہ خارج

Related Posts