ریاستی ادارے مظلوم عوام کیساتھ ہوتے ہیں ظالموں کیساتھ نہیں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔
سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کےساتھ ہوتے ہیں ظالموں کے ساتھ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے۔ راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں اسمبلی اس لیےلانا چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نا اہلی پر ڈیل ہوسکے۔ دس روزمیں فائنل راونڈ ہوگا اکتوبراور نومبر فیصلہ کن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قدر میں صرف چند پیسوں کا اضافہ ہوا، زیادہ فکر کی بات نہیں۔ اسحاق ڈار

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ کسی ایک کا ہونا ضروری ہے۔ ریاستی ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں ظالموں کے ساتھ نہیں۔ اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔ اسحاق ڈار کو دنیا اور آئی ایم ایف سے کچھ نہیں ملا۔ نہ ڈالر ہے نا تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔ بجلی کے بعد سردیوں میں گیس کا بحران سر پر آگیا۔

Related Posts