کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید اضافہ کردیا ہے، شرح سود مزید ایک فیصد بڑھانے کے بعد ملک میں شرح سود 22 فیصد تک پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں شرح سود ایک فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ اجلاس سے اب تک ملک میں مہنگائی میں اضافے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے جس کی سدباب کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:شادی ہالز مالکان کا عید کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق یہ مہنگائی میں اضافے کے خطرات مالیاتی اور بیرونی سیکٹرز میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے ہیں جو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کی تکمیل کیلئے کئے جارہے ہیں۔