اسٹیٹ بینک کا پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان تیار کرلیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے، سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام کررہا ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کےلئے دنیا کے مرکزی بینکوں کے منصوبوں کو چیک کررہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 8 سے 10 مرکزی بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی لانچ پر پائلٹ بیسز پر کام کا آغاز کیا ہے، ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہی ایسا نہ ہو کہ دھوکہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلوی بینک نے کرپٹو کرنسی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اپنی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر پہلے اسٹیٹ بینک کا موقف مختلف تھا، کرپٹو کرنسی پر بریفنگ کے دوران اسٹیٹ بینک حکام نے اس کی مخالفت کی تھی،انہوں نے کہاکہ شکر ہے کہ اب اسٹیٹ بینک خود اس پر کام کررہا ہے۔

Related Posts