اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق یادگاری سکہ آج سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا، وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

سکے کی شکل گول ہے جسے 30.0 ملی میٹر سمت کے ساتھ نقش کیا گیا، سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت1973-2023 درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

قبل ازیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کردی کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 10مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب84 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4ارب31کروڑ91لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

Related Posts