پاک جرمنی تعلقات کو 70سال مکمل، اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک جرمنی تعلقات کو 70سال مکمل، اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ جاری کردیا
پاک جرمنی تعلقات کو 70سال مکمل، اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی کے مابین تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔ سکے کی مالیت 70 روپے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اسلام آباد آفس نے پاک جرمنی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر یادگاری سکے کا اجراء کیا۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، پاکستان میں جرمنی کے سفیر بنارڈ شلاگھیک مہمانِ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کا باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے سکہ جاری کرنے کی تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔ جرمنی کے سفیر بنارڈ شلاگھیک نے سکہ جاری کرنے کی تقریب منعقد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اسٹیٹ بینک کو سراہا۔

جرمنی کے سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی ترقیاتی شعبے میں تعاون کی طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی قریبی تعلقات بھی اجاگر کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاک جرمنی سفارتی تعلقات 15 اکتوبر 1951 میں شروع ہوئے۔ یادگاری سکے کا قطر 30  ملی میٹر، کنارے دندانے دار جبکہ وزن 13 گرام ہے۔ سکے میں نکل 25 فیصد جبکہ تانبا 75 فیصد استعمال کیا گیا ہے۔ 

Related Posts