کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایئر چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایئر چیف
کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایئر چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہر کشمیری کی شہادت اور ہر گھر کی تباہی سے کشمیریوں کے بھارتی قبضے سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی غیرقانونی اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم نا قابل قبول ہے، آئی ایس پی آر

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Related Posts