پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اسٹاف ممبر کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے اسٹاف ممبر کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے چند گھنٹے قبل، جمعرات کو پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ کے عملے میں سے ایک ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی اوکٹین میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو سات میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام ساڑے 7بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:سیریز برابر کرنے کا موقع، پاکستان انگلینڈ کے خلاف اپنا دوسرا میچ آج کھیلے گا

سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میزبان ٹیم کے لیے ایک تاریخی واقعہ ہے کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

Related Posts