سیریز برابر کرنے کا موقع، پاکستان انگلینڈ کے خلاف اپنا دوسرا میچ آج کھیلے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیریز برابر کرنے کا موقع، پاکستان انگلینڈ کے خلاف اپنا دوسرا میچ آج کھیلے گا
سیریز برابر کرنے کا موقع، پاکستان انگلینڈ کے خلاف اپنا دوسرا میچ آج کھیلے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم سیریز برابر کرنے کیلئے مہمان انگلینڈ ٹیم کے خلاف اپنا دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلے گی۔ پاکستان کی قیادت کپتان بابر اعظم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 20 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کے باوجود کمزور بالنگ اور فیلڈنگ کے باعث شکست کھا گئی۔ آج کا ٹی 20 میچ بھی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلے میچ میں سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ سے زائد رقم جمع

گزشتہ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر نشر کیے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی ٹاس اہم کردار ادا کرسکتا ہے جبکہ انگلینڈ کو 7 میچز کی سیریز میں 1 جیت کی برتری حاصل ہے۔

بدھ کے روز قومی کرکٹ ٹیم یا انگلینڈ میں سے کسی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کو ترجیح نہیں دی تاہم ہوٹل میں ٹینس اور انڈور اسپورٹس کے ذریعے خوب تفریح کی گئی۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی 20 میچ میں مختلف کمبی نیشن آزمائے گئے۔ شروع کے اوورز میں اوپنرز نے اچھا اسٹارٹ فراہم کیا تاہم مڈل آرڈر بیٹسمین پرفارم نہیں کرسکے اور پارٹنر شپس بھی نہیں چلیں۔ اگلے میچ میں بہتر پرفارمنس دیں گے۔ 

Related Posts