منی بجٹ پاس ہواتومعاشی خودمختاری خطرےمیں پڑ جائےگی،شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہاہےکہ موجودہ حکومت کامنی بجٹ منظورہوناقومی خودکشی ہوگی، اس لیے ہمیں اسے روکنےکیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔

انہوں نےکہا حکومت نےعالمی سطح پرقیمتیں کم ہونےکاریلیف اب تک عوام کونہیں دیاجس وجہ سے پاکستانی کی معاشی خودمختاری خطرےمیں ہے،اس تبدیلی کے سونامی نے عوام کی خوشیوں کونگل لایاہے،انہوں نےکہاملک میں بجلی، گیس اور اشیاءکی قیمت مزید بڑھ چکی ہےجس کی وجہ سے عوام کوبہت مشکلات کاسامناہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کی نیت کونہ سمجھنےوالے آج بھی دھوکےمیں ہیں،خالدمقبول صدیقی

انہوں نےمزیدکہاکہ تبدیلی سرکارقومی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہےاس لیےان کا منی بجٹ بھی قومی خودکشی کےمترادف ہوگا،اس لیےاپوزیشن کو اسے روکنےکیلئےمشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی،انہوں نےکہا موجودہ حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ دینےکےبجائے استعفی دےکیونکہ ایک اور منی بجٹ کینسر کا علاج اسپرین سے کرنے کے مترادف ہے۔

Related Posts