ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان نے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں اپنے گھر منت کے قریب دو لگژری ڈوپلیکس اپارٹمنٹس کرائے پر حاصل کرلیے ہیں۔
اپارٹمنٹس کے مالکان اور کرایہ شاہ رخ خان نے یہ اپارٹمنٹس اپنے مقابلے میں جونیئر اداکار جیکی بھگنانی اور ان کی بہن دیپشیکا بھگنانی سے کرائے پر حاصل کیے ہیں۔
کرائے کی رقم مداحوں کو حیران کر دینے والی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے یہ دونوں اپارٹمنٹس 2 کروڑ 90 لاکھ روپے سالانہ کرائے پر لیے ہیں۔ ان میں سے ایک اپارٹمنٹ جیکی بھگنانی سے براہ راست لیا گیا ہے جبکہ دوسرا اپارٹمنٹ جیکی اور دیپشیکا سے مشترکہ طور پر کرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔
ممبئی میں شاہ رخ خان کی رہائش شاہ رخ خان کا موجودہ رہائشی مقام منت باندرہ کے سب سے مہنگے اور پرتعیش گھروں میں شمار ہوتا ہے۔
یہ گھر ان کی شناخت بن چکا ہے اور مداح اکثر اس کے باہر جمع ہو کر اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔ نئے اپارٹمنٹس لینے کے بعد قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان انہیں اپنے پروفیشنل کام یا مہمانوں کے لیے استعمال کریں گے۔
شاہ رخ خان کا فلمی سفر اور کامیابی شاہ رخ خان نے اپنے تین دہائیوں پر مشتمل شاندار فلمی کیریئر میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور بالی ووڈ کے ہر دور میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
جیکی بھگنانی کی فلمی پہچان جیکی بھگنانی بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک ابھرتے ہوئے اداکار اور پروڈیوسر ہیں۔ اپنے منفرد انداز، بہترین رقص اور شاندار فلم میکنگ صلاحیتوں کی بدولت انہوں نے فلم بینوں میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ ان کا پروڈکشن ہاؤس بھی بالی ووڈ میں معیاری فلموں کے لیے مشہور ہوتا جا رہا ہے۔