سری لنکا کی قومی فضائی کمپنی سری لنکن ائیرلائن نے سول ایوی ایشن کی منظوری کے بعد پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق سری لنکن ائیرلائن لاہور کیلئے اب ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گی، سری لنکن ائیر لائن کی 31 اکتوبر سے کولمبو اور لاہور کے درمیان چوتھی اضافی پرواز پہنچے گی۔
سری لنکن ائیرلائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلیں گی، سری لنکن ائیرلائن کراچی سے ہفتہ وار 4 پروازیں پہلے ہی چلارہی ہے۔
قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے اجلاس، پی آئی اے کا بزنس پلان پیش نہ ہوسکا
اعلامیے میں کہا گیا کہ پروازوں کی فریکوئنسی بڑھنے سے سری لنکن ائیرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور مسافروں کو سفر میں سہولیات بھی حاصل ہوں گی۔
ترجمان سری لنکن ائیرلائن کے مطابق ائیرلائن پاکستان میں فلائٹس کے لیے ائیربس 320، ائیربس 321 اور ائیربس 330 طیارے استعمال کررہی ہے۔
یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن ائیرلائن کی پروازوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔