پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کردیا۔۔۔

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کردیا۔۔۔
پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کردیا۔۔۔

سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پورے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا،وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے۔

سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کی جانب سے بورڈ کو فارغ کرنے اور رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپنے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔

ارجنا رانا ٹنگا جنہوں نے 1996ء میں سری لنکا کو ورلڈ کپ جتوایا تھا، اس حوالے سے ذمے داری سونپ دی گئی جب کہ انہیں عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر کھیل کی جانب سے 7 رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے، پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں۔

وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا، بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

کوہلی کا 35واں جنم دن، انوشکا کا جذباتی پیغام

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جس نے 7 میچوں میں سے صرف دو میں میچوں میں فتح حاصل کی ہے۔

Related Posts