سری لنکا کی بھارت سے جولائی میں طے شدہ سیریزکھیلنے کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sri Lanka requests India to consider playing series in July

کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کہ وہ جولائی میں اپنی طے شدہ سیریز کے لئے سری لنکا کے دورے پر سنجیدگی سے غور کرے۔

بھارت کا جون جولائی میں تین ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لئے سری لنکا کا دورہ طے تھا جو اس وقت عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے جولائی کے آخر میں محدود اوورز کی سیریز کھیلنے پر اپنی آمادگی کا اشارہ کیا ہے اور وہ بی سی سی آئی کی طرف سے جواب کے منتظر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا نے بھارتی بورڈ کوایک ای میل ارسال کی ہے جس میں جولائی کے آخر میں دوطرفہ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ باؤلر حسن علی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے، کرکٹ بورڈ کا متبادل کھلاڑی پر غور

واضح  رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑچکی ہیں اور دنیا بھر کے بیشتر کھلاڑیوں کو شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اسپانسر نہ ملنے کی وجہ سے بورڈز کوبھی مالی بحران کا سامنا ہے۔

Related Posts