ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کی 8 وکٹس 113 رنز پر گرگئیں جبکہ سری لنکا کے کسال پریرا نے 28 گیندوں پر 51رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلور میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر نسانکا 2رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پتھن نسانکا کو ٹم ساؤتھی کی گیند پر ٹام لیتھم نے کیچ آؤٹ کردیا۔ 30 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی دوسری وکٹ بھی گر گئی جب سری لنکن کپتان کشال مینڈس 7گیندوں پر 6رنز بنا کر ٹرینڈ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بعد ازاں 32 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کے تیسرے کھلاڑی سدیرا سماراوکرما بھی محض 1 رن بنانے کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی چوتھی اور پانچویں وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری۔
آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی چرتھ اسالانکا تھے جو 8گیندوں پر 8رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پویلین لوٹنے والے پانچویں کھلاڑی کسال پریرا 28گیندوں پر 51رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر رچن رویندرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی اینجلو میتھیوز 104 کے مجموعی اسکور پر 27گیندوں پر 16رنز بنانے کے بعد مچل سینٹنر کی گیند پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 18اوورز میں سری لنکا نے 6وکٹس کے نقصان پر 105رنز بنائے۔
اگلے اوور کی تیسری گیند پر دھننجے ڈی سلوا بھی مچل سینٹنر کی گیند پر ڈیرل مچل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 24 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی چمیکا کرونارتنے نے 17گیندوں پر 6رنز بنائے۔ ان کا کیچ لوکی فرگوسن کی گیند پر ٹام لیتھم نے پکڑا۔