ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیز سری لنکا سے شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیز سری لنکا سے شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیز سری لنکا سے شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ابوظہبی:دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سری لنکا کے ہاتھوں 20 رنز سے شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی،سری لنکا کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر189رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بڑے ناموں کی وکٹیں خزاں رساں پتوں کی مانند گرتی رہیں،جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز ہی بناسکی،سری لنکا کے چرتھ اسالانکا مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سری لنکن بیٹرز نے ویسٹ انڈیز کے نہ صرف اس فیصلے بلکہ اس کے اچھے رن ریٹ حاصل کرکے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کی خواہش پر پانی پھیر دیا۔

پہلے پاتھم نسانکا اور پھر اس کے بعد چرتھ اسالانکا نے ویسٹ انڈین بولرز کی درگت بنائی، دونوں نے بالترتیب 51 اور 68 رنز کی اننگز کھیلی۔علاوہ ازیں وکٹ کیپر کوشل پریرا نے 29 اور کپتان دسن شناکا نے 25 رنز کا حصہ ڈال کر ٹیم کو 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 کے ٹوٹل تک پہنچادیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 جبکہ ڈیوین براوو نے ایک وکٹ لی جبکہ دوسرا کوئی بولر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بڑے ناموں کی وکٹیں خزاں رساں پتوں کی مانند گرتی رہیں۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

گرس گیل، آندرے رسل، کیرون پولارڈ، جیسن ہولڈر اور ڈیوین براوو کو سری لنکا کی نوجوان بولنگ لائن نے آؤٹ کلاس کردیا اور یہ بلے باز دہرے ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمیئر 81 اور نکولس پورن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز اپنی آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

Related Posts