برطانوی گلوکارہ ایڈیلے کی دیگر آرٹسٹس کے ہمراہ مہم کامیاب ہوگئی، اسپوٹیفائی نے گیت ترتیب سے سننے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے تاہم صارفین شفل کا آپشن اب بھی استعمال کرسکیں گے۔
اسپاٹیفائی پر پلے کو البم کا ڈیفالٹ آپشن ظاہر کرنے کے ساتھ تمام صارفین گیتوں کو اسی ترتیب سے سن سکیں گے جیسا کہ وہ البم میں عموماً ظاہر ہوتے ہیں جبکہ اختیاری طور پر شفل کا آپشن بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔
علیزے شاہ اور فلک شبیرکی تصویر پر قیاس آرائیاں درست نکلیں
صدرِ عارف علوی اور اداکار رز احمد کا بھارتی فلم سوریاونشی پر اظہارِ افسوس
سویڈش کمپنی اسپاٹیفائی کے ترجمان نے بطورِ خاص ایڈیلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک نیا پریمیم فیچر متعارف کرا رہے ہیں جس کی طویل عرصے سے آرٹسٹس اور صارفین دونوں ہی درخواست کر رہے تھے۔
کمپنی ترجمان نے کہا کہ تمام البمز پر پلے کو ڈیفالٹ بٹن کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے لیکن جو صارفین کسی البم کو شفل کرکے بے ترتیبی سے چلانا چاہیں، وہ ناؤ پلے انگ ویو میں جا کر شفل ٹوگل کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکارہ ایڈیلے نے کہا کہ ہم بے حد محنت سے البم بناتے ہیں۔ ہمارا آرٹ ایک کہانی بیان کرتا ہے اور ہماری کہانی اسی ترتیب سے سنی جانی چاہئے جیسا کہ ہم چاہتے ہیں۔ اسپوٹیفائی کی شکرگزار ہوں۔
گلوکارہ ایڈیلے نے کہا کہ میں اسپوٹیفائی کی اس لیے شکر گزار ہوں کہ ہماری درخواست سنی گئی۔ برطانوی گلوکارہ کے البم 30 میں انہیں طلاق، احساسِ جرم، ذہنی دباؤ اور شکوک سمیت مختلف کہانیوں پر مبنی گیت سناتے دیکھا جاسکتا ہے۔