کراچی :ای سی اوچیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کی اسپیشل کمیٹی برائے ٹر یڈ فیسی لیٹیشن کااجلاس بذریعہ ویڈ یو لنک منعقد ہوا جس میں افغا نستا ن، آذرئیجان، ایران، کر غزستان، تر کی، اذبکستان سمیت ای سی اوسیکٹرٹر یٹ کے نما ئندوں نے شر کت کی۔
اجلا س کی صدارت امجد رفیع چیئر مین نیشنل کمیٹی برائے ای سی اوسی سی آئی اور چیئر مین ٹر یڈ فیسی لیٹیشن ٹی نے کی اور اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدرشیخ سلطان رحمان نے بھی شر کت کی۔
اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے امجد رفیع نے کہاکہ ٹر یڈ فیسی لیٹیشن کا اصل مقصد تجا رتی لا گت کو کم کرتے ہو ئے پیچیدگیو ں کو ختم کرنا ہے بغیر کسٹم ریو نیو اور دیگر بارڈر کنٹر ول ٹیکس میں کمی کیئے۔
انہو ں نے اجلا س میں کوروناے پیدا ہو نے والی صورتحال اور حکومت کی طر ف سے تجا رت اور صنعت کو لاحق خطر ے کو کم سے کم کر نے کے اقدا مات پر بھی روشنی ڈالی۔
انہو ں نے علاقا ئی تعاون، تجا رتی لا گت، ویزا سیکٹر، دو طرفہ تجا رتی، سر ما یہ کاری، معلو مات کا تبا دلہ، ٹیر ف کے نفا ذ، تجا رتی نما ئشو ں کے انعقاد، تکنیکی تبد یلیو ں، مشترکہ منصوبو ں، سر حدی تجا رت کو فروغ دینے اور سر حدو ں کو کھولنے، ای سی اوتجا رتی را ہداری معا ہد ے پر عملدرآمد پر بھی تبا دلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں:کے الیکٹرک برسات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، ناصر حسین شاہ