کراچی :سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقارتقریب میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سمیت دیگر کی شرکت۔چارخصوصی موٹر سائیکلیں دوران فرائض پولیس مقابلوں اور ٹریفک حادثات میں مستقل معذور ہونیوالے غازی پولیس اہلکاروں میں تقسیم کی گئیں۔
ان اہلکاروں میں گھوٹکی کے دو جبکہ جامشورو اور ایس آر پی حیدرآباد کا ایک ایک اہلکار شامل ہے۔
تقریب تقسیم موٹر سائیکلز میں سابقہ آئی جی سعوداحمدکے علاوہ ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی،ٹی اینڈ ای، کراچی،ڈی آئی جیز,ہیڈ کوارٹرزسندھ،فائنانس, ایکزیکٹیوڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی،سی پی ایل سی چیف،اے آئی جی ویلفیئرسندھ،زید بشیر وڈاکٹرجنید علی شاہ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں :سندھ کابینہ نے خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی