اسپیکر اسد قیصر کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asad qaiser king salman
asad qaiser king salman

 سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کو سعودی عرب کا سچا اور مخلص دوست قرار دے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی وفد کے اراکین کے علاوہ سعودی مجلس شوری کونسل کے چیئر مین اور سعودی عرب کے خارجہ امور کی وزیر بھی موجود تھے۔

شاہی محل پہنچنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی محل آمد پر اسپیکر اور وفد کے اراکین کا پر تپاک استقبال کیا۔ وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات کو حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو سعودی عرب کا سچا اور مخلص دوست قرار دیا۔

انہوں نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے نا صرف دونوں ممالک کی پارلیمانوں تعلقات مستحکم ہونگے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین یکجہتی اور ہم آہنگی کو تقویت حاصل ہو گی۔

اسپیکر نے سعودی عرب میں اْن کی اور اْن کی وفد کی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر سعودی فرمانروا کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی قیادت کی طرف سے اْن کے لیے نیگ خواہشات پیغام پہنچایا۔

King Salman

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خادمین حرمین شریفین سے گہری دلی وابستگی اور عقیدت رکھتے ہیں۔انہوں نے سعودی عرب میں حجاج اکرام کے لیے بہترین انتظامات پر شاہ سلمان کی طرف سے اْٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

اسپیکر نے سعودی فرمانروا کو مقبوضہ کشمیر کی عوام حالت زار کی تفصیلات سے آگاہ کیاجو بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ انہوں نے شاہ سلمان کو بھارت کی حکومت کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور متنازعہ شہریت بل کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ان معاملات کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر زیر بحث لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کشمیر پر اوآئی سی کے مؤقف اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ چیئر مین سعودی شوریٰ کونسل کی خصوصی دعوت پر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دور پر ہیں۔

گزشتہ روز اْن نے سعودی شوریٰ کونسل کا دورہ کیا اور شوریٰ کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونون ممالک کی پارلیمان میں رابطوں کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے گے۔

Related Posts