راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بدعنوانی، ایس پی او ایس ڈی مقرر، 10 اہلکاروں کا تبادلہ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بدعنوانی، ایس پی او ایس ڈی مقرر، 10 اہلکاروں کا تبادلہ کردیا گیا
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بدعنوانی، ایس پی او ایس ڈی مقرر، 10 اہلکاروں کا تبادلہ کردیا گیا

راولپنڈی: پنجاب کی مشہور اڈیالہ جیل میں بدعنوانی کی نشاندہی پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ 10 اہلکاروں کا تبادلہ بھی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اقدام وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کے تحت حکومتِ پنجاب کے احکامات پر اٹھایا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے سپرنٹنڈنٹ کو او ایس ڈی بنانے جبکہ آئی جی جیل پنجاب نے ملازمین کے تبادلوں کے نوٹیفیکشنز جاری کردئیے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ذیشان سرور کو ایڈمن گراؤنڈ پر سنٹرل جیل گوجرانوالہ بھیج دیا گیا جبکہ چیف وارڈر محمد حسین کا تبادلہ ایڈمن گراؤنڈ پر اڈیالہ جیل سے گوجرانوالہ جیل کردیا گیا۔

اسی طرح ہیڈ وارڈر عامر فیاض اور ہیڈ وارڈر خالد پرویز سمیت 5 دیگر وارڈرز کا تبادلہ ایڈمن گراؤنڈ پر اڈیالہ جیل سے گوجرانوالہ جیل کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اختیارات کا ناجائز استعمال، میئراسلام آباد معطل

Related Posts