پہلا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakisan South Africa T20

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی جیت کیلئے پر عزم ہے،اگر جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی تو آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقہ 264 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط ٹیم بن جائے گی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے 8 جبکہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 9 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے۔

پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمدرضوان،فخر زمان ، محمد حفیظ ، حیدر علی ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، حسن علی ، شاہین آفریدی ، عثمان قادر اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم انجری کے مسائل کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ باووما کی غیر موجودگی کے باعث ہینرچ کلاسین جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔ وین ڈرڈوشن کی شرکت بھی ان فٹ ہونے کے باعث مشکوک نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش ملتوی

میزبان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی نصف ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ سے باہر ہے جس کا پاکستان کھل کر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Related Posts