این اے 75ڈسکہ میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt urges ECP to postpone NA-249 by-poll

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیالکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔

ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ ہے،نوشین افتخار کا کہنا ہے کہ جن پولنگ اسٹیشنز پر مسلم لیگ ن کے ووٹرز کا رش تھاوہاں ووٹنگ بہت ہی سلو کروائی گئی، الیکشن کمیشن کیوں اس سست روی کا نوٹس نہیں لے رہا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا تارڑکا کہنا ہے کہ آج پر امن الیکشن اس لیےہورہا کہ ڈی پی اواور دیگر کیخلاف انکوائریاں ہورہی ،پی ٹی آئی کے کچھ لوگ پولنگ اسٹیشن پرووٹرزکوہراساں کررہےتھے،عثمان ڈار ثبوت پیش کریں رانا ثناء اللہ کو گرفتاری کے لیے میں پیش کروں گا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے کہا تھا کہ حلقےمیں حالات نارمل ہیں،پولنگ عمل پرامن ہے،گزشتہ الیکشن میں راناثنا نےجھتے کےساتھ حالات خراب کیےتھے،گزشتہ الیکشن میں راناثنا نے جتھے کےساتھ حالات خراب کیےتھے،ن لیگ کی امیدوارنوشین افتخار ابھی سےکہہ رہی کہ دھاندلی ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈسکہ، این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تحریکِ انصاف ہی جیتے گی۔علی اسجد ملہی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا گیا تھا،سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کے حکم کیخلاف اپیل پر سماعت کی جس میں فیصلہ کیا گیا۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل دیئے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے فون نہیں سنے، 13 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل رہی، فائرنگ کے واقعات پورے حلقے میں ہوئے۔

اس موقع پر جسٹس عمر عطابندیال کا الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہنا تھا کہ عدالت نے پولنگ اسٹیشنز کی گنتی نہیں کرنی، قانونی نکات بیان کریں جو ضروری نوعیت کے ہیں، صرف ان دستاویزات پر انحصار کریں جن کی بنیاد پر کمیشن نے فیصلہ دیا۔

Related Posts