ماں پر تشدد:بہو نے معاملے کا ذمہ دار ساس کو قرار دیدیا، ساس سے تنگ آکر تشدد کیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

daughter-in-law blamed the mother-in-law for Violence incident

راولپنڈی : تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کے ماں پر تشدد کی ویڈیو کے بعد ایک نئی ویڈیو میں ملزم کی بیوی نے واقعہ کی اندرونی کہانی کھول کر رکھ دی۔

ملزم ارسلان کی اہلیہ بسمہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے میری ساس نے جھگڑے کی شروعات کی اور میرے شوہر کے نازک عضوء پر حملہ کرکے کافی دیر تک تشدد کیا جس کے بعد دمہ کے مریض میرے شوہر کو دمہ کا اٹیک ہوگیا جبکہ اس اثناء میں میرے ساس نے میرے بچے کو پیدا ہونے سے پہلے ہی مارنے کیلئے میرے نازک اعضاء پر تشدد کیا اور میری ایک ڈیڑھ سال کی بچی کو مارنے کی کوشش کی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو ہوش آنے بعد انہوں نے دیکھا کہ میری ساس میرا حمل ضائع کرنے کیلئے مجھ پر تشدد کررہی ہیں تو ارسلان نے آپے سے باہر ہوکر ہمیں بچانے کیلئے اپنی ماں پر تشدد کیا۔

بسمہ کا کہنا ہے کہ میری ساس نے میری ڈیڑھ سال کی بچی پر بھی تشدد کیا اور میری بچی کا دودھ تک چھپالیا ہے اور میری نند اپنے بھائی کو گرفتار کروانے کیلئے موبائل میں بیٹھ کر پولیس والوں کے ساتھ ہمارے گھر میں داخل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میری نند زوبیہ میر ہمارے اوپر جھوٹے الزامات لگارہی ہیں اور ہم اپنی بچی کو بچاکر گھر سے بھاگ رہے تھے تو انہوں نے ہمیں جانے نہیں دیا۔

انہوں نے ہماری گاڑی توڑ دی، ہمارے گھر کا سامان توڑ دیا، ہماری چیک بک اور اے ٹی ایم کارڈ چھپالیا ہے اور ہماری نقدی اور کاغذات بھی انہوں نے چھپالئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد چھوڑدیا

بسمہ خاتون نے پولیس حکام سے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لانے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts