کورونا وائرس تازہ ترین صورتحال کے مطابق دنیا کے 119 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک 4300 لوگ وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
وائرس پاکستان میں بھی پہنچ چکا ہے۔ حکومتی اطلاعات کے مطابق اب تک 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس تمام تر صورتحال میں حکومتی کارکردگی پر کچھ سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں۔
کیا پاکستان میں کورونا وائرس کے اعدادوشمار درست ہیں؟
اگر ہم پاکستان کے جغرافیائی محلِّ وقوع کا جائزہ لیں تو ہمارے تمام ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پہنچ گیا ہے۔ ہمسایہ ممالک بھارت، ایران اور افغانستان میں کورونا وائرس پہنچ گیا ہے جبکہ چین ہمارا وہ ہمسایہ ملک ہے جہاں سے کورونا وائرس نامی اِس آفت نے جنم لیا تھا۔
برادر اسلامی ملک ایران میں 8 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 291 افراد جاں بحق ہوئے ۔ افغانستان میں صورتحال اتنی تشویشناک نہیں، تاہم چین میں 3 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے اور اب تک 80 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ اس کے باوجود پاکستان میں کورونا وائرس کے صرف 19 متاثرہ کیسز ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے اعدادوشمار درست ہیں؟
سپر لیگ ہنگامہ اور کورونا وائرس