لاہور میں ایس ایس پی مفخر عدیل کی بیوی سے مقتول کی جنسی زیادتی کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں ایس ایس پی مفخر عدیل کی بیوی سے مقتول کی جنسی زیادتی کا انکشاف
لاہور میں ایس ایس پی مفخر عدیل کی بیوی سے مقتول کی جنسی زیادتی کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہباز تتلہ کو لاہور میں قتل کرکے فرار ہونے والے ایس ایس پی مفخر عدیل کے مطابق مقتول نے اس کی بیوی سے جنسی زیادتی کی جس پر طیش میں آ کر اُس نے قتل کا ارتکاب کیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز مفخر عدیل نامی ایس ایس پی کو گرفتار کیا جس کے بعد ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا۔ ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ میں نے  قتل کا ارتکاب جنسی زیادتی کا انکشاف ہونے پر کیا۔

ملزم نے بتایا کہ شہباز تتلہ کو قتل کرنے کے بعد میں لاہور سے فرار ہو گیا تھا۔ ابتدائی بیان کے مطابق مفخر عدیل کی بیوی 8 سال قبل ناراض ہو کر مقتول کے گھر گئی جس نے اسے تنہا پا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

ایس ایس پی مفخر عدیل کے مطابق یہی بات دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کا باعث بنی، جبکہ مقتول نے اس کی موجودہ بیوی علیزہ کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

مفخر عدیل کے ابتدائی بیان کے مطابق موجودہ بیوی نے جب اسے یہ بتایا کہ شہباز تتلہ اُس کی ایک بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث تھا تو اُس نے شہباز تتلہ کے قتل کا منصوبہ بنا لیا۔

ابتدائی بیان کے مطابق ایس ایس پی نے شہباز تتلہ کو قتل کرنے کے بعد گجرانوالہ کا رخ کیا جہاں وہ دو روز رُک کر اسلام آباد گیا جہاں 2 روز قیام کے بعد گلگت بلتستان گیا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ 

Related Posts