سندھ حکومت ٹھوس فضلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی کامیابی کیلئے پرعزم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Najam Shah

کراچی:سیکریٹری بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہےکہ سالڈ ویسٹ سے بجلی کی تیاری کا مشن ہر صورت کامیابی حاصل کرے گا۔

سالڈ ویسٹ سے بجلی حاصل کرنے کی غرض سے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے جمع شدہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ حکومت سندھ کی جدید اور منفرد کاوش ہےجس کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی کا سارا انحصار منصوبے کی بروقت تکمیل اور انٹرنیشنل اسٹینڈرز کو برقرار رکھنے پر مرکوز کرتا ہے جس پر کسی بھی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نجم احمد شاہ کے مطابق بجلی کی موجودہ ضروریات کے پیش نظر اس امر کی شدید ضرورت تھی کی کم لاگت اور بہترین نتائج کے فلسفے کے تحت سالڈ ویسٹ کو مفید اور کارآمد بنایا جائے جس کے ذریعے آنے والے وقت کی منصوبہ بندی اور ضروریات کا بندوبست بھی ہوسکے۔

مزید پڑھیں: کرم اللہ وقاصی کے ایم سی میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن مقرر

عوامی حلقوں میں حکومت سندھ کے اس احسن اقدام کو کافی ستائش اور مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور نجم احمد شاہ جو کہ ماضی میں قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں، سندھ حکومت کے اس نئے منصوبے کے لئے کافی پرجوش اور پرامید نظر آتے ہیں۔ متوقع طور پر منصوبے کی کامیابی کے نتیجے میں دو سو میگا واٹ بجلی تک کی ضرورت پوری کی جاسکے گی۔

Related Posts