کویت کی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چندہ مانگنے پر پاپندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سرخ لکیر (ریڈ لائن) ہے۔
کویت کی وزیر برائے سماجی امور ڈاکٹر امثال الحویلہ نے خیراتی اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چندہ مانگنا ریڈ لائن ہے۔
کویت کی وزارت سماجی امور نے خیراتی اداروں کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عطیات جمع کرنے کا عمل فوری روک دیں۔
وزارت سماجی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق سوشل میڈیا پرعطیات جمع کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیاہے ۔
سرکلر میں خراتی اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی جوابدہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈاکٹر امثال الحویلہ نے کہا ہے کہ کویتی خیراتی کاموں کے حوالے سے کچھ بین الاقوامی رپورٹس میں موجود مشاہدات، جیسا کہ امریکی محکمہ خزانہ اور فارن اکائونٹ ٹیکس کمپلائنس ایکٹ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس ایک سنجیدہ اور تعاون پر مبنی کورس کی ضرورت ہے۔