جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، سپاہی جنید شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، سپاہی جنید شہید
جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، سپاہی جنید شہید

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران سپاہی جنید نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی جنید شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 1 افسر نائیک نزاکت خان نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک، 1افسر شہید

آج سے 3 ماہ قبل بھی جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) محسود گروپ کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔

اپریل کے دوران سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پیر عرف اسد نامی دہشت گرد مارا گیا۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسزکاآپریشن، ٹی ٹی پی محسود گروپ کا دہشت گرد ہلاک

قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے  3 اپریل کو جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کو شناخت کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک

Related Posts