عدالت نے ڈکیتی کیس میں سہیل انور سیال کی ضمانت منظور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے ڈکیتی کیس میں سہیل انور سیال کی ضمانت منظور کرلی
عدالت نے ڈکیتی کیس میں سہیل انور سیال کی ضمانت منظور کرلی

ڈہرکی: ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ڈکیتی کیس میں صوبہ سندھ کے وزیر سہیل انور سیال کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے جنہیں مفرور قرار دیا جارہا تھا۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال ڈکیتی کیس میں ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ڈہرکی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سہیل سیال اور ان کے بھائی طارق سیال کے خلاف 9200 روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تھانہ راونتی میں درج مقدمے میں گزشتہ 10 سال سے دونوں بھائی مفرور تھے۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر سہیل سیال نے کہا کہ 10 سال قبل سب انسپکٹر حق نواز لولائی نے سیاسی انتقام لیا۔

سہیل انور سیال نے کہا کہ مذکورہ سب انسپکٹر نے میرے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام لینے کی غرض سے درج کرایا اور مقدمہ درج کرنے والا پولیس افسر میرے سیکیورٹی افسر کے طور پر فرائض انجام دے چکا ہے۔

مدعی مقدمہ رسول بخش چاچڑ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سہیل انور سیال کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کے متعلق میں کچھ نہیں جانتا جس پر ایڈیشنل سیشن جج ڈہرکی نے سہیل انور سیال کی ضمانت منظور کر لی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل نیب سکھر کی ٹیم نے لاڑکانہ کے علاقے فرید آباد میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بنگلے پر چھاپہ مارا۔با خبر ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب سکھر سہیل انور سیال کیخلاف کرپشن کے حوالے سے ریفرنس تیار کر رہا ہے جبکہ چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کی گئی۔

گزشتہ برس ہونے والی کارروائی کے دوران نیب افسران کے ہمراہ لیڈیز پولیس بھی ساتھ تھی، جبکہ علاقہ ایس ایس پی کا اسکواڈ بھی نیب کے ساتھ موجود تھا۔نیب افسران کے ہمراہ پولیس نے بنگلے کو گھیرے میں لیکرمختلف حصوں کی تلاشی لی اورتلاشی کے دوران نیب نے اہم دستاویز حاصل کرلی ہیں۔

مزید پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثے، نیب سکھر کا سہیل انور سیال کے بنگلے پر چھاپہ

Related Posts